اپوزیشن عوام کو سڑکوں پر نہیں لاسکتی ، گندے  انڈوں سے کبھی چوزے نہیں نکلتے:شیخ رشید احمد

 اپوزیشن عوام کو سڑکوں پر نہیں لاسکتی ، گندے  انڈوں سے کبھی چوزے نہیں ...
  اپوزیشن عوام کو سڑکوں پر نہیں لاسکتی ، گندے  انڈوں سے کبھی چوزے نہیں نکلتے:شیخ رشید احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوام کو سڑکوں پر نہیں لاسکتی ، گندے  انڈوں سے کبھی چوزے نہیں نکلتے، اگر پاک صاف نیک اور ایک  اپوزیشن ہوتی تو شاید ممکن  تھا سیاسی گندے انڈوں سے سیاسی  چوزے نہیں نکل سکتے ، شہباز شریف نے این آراو  لینے کی پوری کوشش کی مگر ناکام ہوا۔

نجی  ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو  کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ  پاک فوج  جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے ، جمہوریت کو کچھ نہیں  ہوگا،یقین سے کہتا ہوں اگلے دو تین ماہ میں معاشی حالات بہتر ہو جائیں گے،عمران خان دوسال  میں ملک کو معاشی بحران سے نکال لیں گے،موجودہ اقتصادی  صورتحال  سابقہ ڈاکوؤں کی چوری کی وجہ سے پہنچی ہے ،10 سالہ  دور اس ملک کی لوٹ مار اور ڈکیتی کا دورتھا ۔

انہوں نے کہا کہ جج ارشد ملک کیخلاف آنے والی ویڈیو کا کچھ نہیں ہوگا،امریکی صدر کیخلاف اتنی ویڈیو نکلیں جودکھانے کے قابل نہیں تھیں، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ جج کیخلاف کوئی تاریخی کارنامہ سرانجام کرنے جارہی ہے  تو یہ اس کی بھول ہے، میرا یہ بیان ریکارڈ میں رکھ لیں یہ ویڈیو  شہباز شریف کو پھنسانے  جارہی ہے،شاہد خاقان عباسی  اس کیخلاف تھا  کیونکہ جس آدمی نے  بندے مارے ہیں وہ مہتاب عباسی  کے  سگے رشتہ دار تھے،یہ الٹے کام ہورہے ہیں،مریم نے نواز شریف کومروایا ہے، اب ان لوگوں کو مروانے جارہی ہیں،آج نواز شریف جہاں پرپہنچا ہے اپنے کرتوتوں  اور مریم کی سیاست کی وجہ سے پہنچا ہے،میرے سیاسی تجزیے  کے مطابق  شہباز شریف ویڈیو کیس میں پھنس چکے ہیں،جن لوگوں کو وہ گواہ پیش کر رہے ہیں ،ان میں سے ایک بھی حلفیہ بیان نہیں دے گا ،ممکن ہے وہ الٹا بیان دے دیں، 100 دن کے  اندر کافی کیسز کی  انکوائریوں کے فیصلے  ہونے ہیں۔

مزید :

قومی -