وفاقی وزیرعلی زیدی نے پاکستان میں بے نامی بینک کی موجودگی کاانکشاف کردیا

وفاقی وزیرعلی زیدی نے پاکستان میں بے نامی بینک کی موجودگی کاانکشاف کردیا
وفاقی وزیرعلی زیدی نے پاکستان میں بے نامی بینک کی موجودگی کاانکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاہے کہ پاکستان میں توبینک بھی بے نامی نکل آیا ، سمٹ بینک کا کیس چونکا دینے والاہے ،سمٹ بینک کے معاملے پر سٹیٹ بینک نے کارروائی نہیں کی ، سمٹ بینک کا کیس چونکا دینے والا ہے ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت کوپتہ تھا کہ جعلی سمٹ بینک میں کیا ہورہاہے ؟ لیکن چپ کرکے بیٹھے رہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ 16جائیدادیں ایسی ہیں جو ایک اٹھارہ سکیل کے ڈائریکٹر نے رکھی ہوئی تھیں اور وہ اس نے پلی بارگین میں واپس کیں۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ اومنی گروپ کا پورا لنک جے آئی ٹی نے بے نقاب کرکے سامنے رکھ دیاہے ، عذیر بلوچ نے بلاول ہاﺅس کے گرد موجود گھروں کو دھمکیاں دیکر خریدا بلکہ شوگرملیں دھمکیاں دیکر خریدیں۔ علی زیدی نے کہا کہ یہ ایک پورا گروپ تھا جو مافیا کاتھا ، یہ آپس میں ملے ہوئے تھے اور اب ان میں سے کافی پکڑے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں توبینک بھی بے نامی نکل آیا ، سمٹ بینک کا کیس چونکا دینے والاہے ،سمٹ بینک کے معاملے پر سٹیٹ بینک نے کارروائی نہیں کی ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بے نامی کمپنیوں اورجائیدادوں کا پتہ چل گیاہے ، بے نامی جائیدادیں ضبط ہوجائیں گی۔

مزید :

قومی -