پاکستان نے اٹلی کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہرممکنہ معاونت کی پیشکش کردی

پاکستان نے اٹلی کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہرممکنہ معاونت کی پیشکش کردی
پاکستان نے اٹلی کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہرممکنہ معاونت کی پیشکش کردی

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے کورونا وائرس کی سخت زدمیں آئے ہوئے ملک اٹلی کو کو وڈ 19 سے نمٹنے کیلئے ہرممکنہ معاونت کی پیشکش کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یہاں جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) میں اطالوی سفیر انڈریاس فیرارس نے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقے کی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔اس دوران آرمی چیف نے اطالوی سفیر کوکووڈ19 کے خلاف ہرممکنہ معاونت کی پیشکش بھی کی۔ اس دوران معزز مہمان نے خطے میں امن واستحکام میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا اور کووڈ 19 کے خلاف پاکستان کی طبی معاونت کو سراہا۔

مزید :

کورونا وائرس -