بھارتی کرکٹ بورڈ کو بڑا جھٹکا لگ گیا

بھارتی کرکٹ بورڈ کو بڑا جھٹکا لگ گیا
بھارتی کرکٹ بورڈ کو بڑا جھٹکا لگ گیا

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )انڈین پریمئر لیگ کی ٹیم معطل کرنے پر بھارتی بورڈ کو4800 کروڑکا جرمانہ کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے مقرر کیے گئے ثالث نے دکن چارجز کے حق میں فیصلہ سناتے ہے بورڈ کو 4800 کروڑ روپے بطور جرمانہ دکن چارجز کو دینے کا فیصلہ سنا دیا۔بھارتی کرکٹ بورڈنے دکن چارجرز کو معطل کر کےسن رائزرز کو ٹیم دیدی تھی جس پر دکن چارجز نے ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔یہ تنازع 2012 سے جاری تھا جس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے، فیصلے کے تحت بھارتی بورڈ کو ستمبر 2020 تک جرمانہ کی ادائیگی کا پابند بنایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کاممبئی ہائی کورٹ میں جرمانےکافیصلہ چیلنج کرنے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں مشارت جاری ہے۔

مزید :

کھیل -