سکیورٹی فورسز پر 50 سے 60 دہشتگردوں کا راکٹ لانچروں سے حملہ، ساڑھے 3 گھنٹے جاری رہنے والی جھڑپ میں کتنا نقصان ہوا؟

سکیورٹی فورسز پر 50 سے 60 دہشتگردوں کا راکٹ لانچروں سے حملہ، ساڑھے 3 گھنٹے جاری ...
سکیورٹی فورسز پر 50 سے 60 دہشتگردوں کا راکٹ لانچروں سے حملہ، ساڑھے 3 گھنٹے جاری رہنے والی جھڑپ میں کتنا نقصان ہوا؟

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے علاقے مہراب لاگ میں 50 سے 60 دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا، ساڑھے 3 گھنٹے جاری رہنے والی جھڑپ میں 2 جوان شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی خصوصی ٹیم نے مشخیل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور بڑی مقدار میں منشیات برآمد کیں۔ ٹیم جب واپس آرہی تھی تو مہراب لاگ کے قریب 50 سے 60 دہشتگردوں نے اے این ایف ٹیم پر حملہ کردیا۔

دہشتگردوں نے کارروائی کے دوران خود کار ہتھیار اور راکٹ لانچرز بھی استعمال کیے۔ دہشتگردوں نے راکٹ لانچرز مار کر اے این ایف کی 2 گاڑیاں بھی تباہ کردیں ۔ ساڑھے 3 گھنٹے تک دونوں طرف سے مقابلہ جاری رہا جس میں 2 جوان شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔ حملے کی اطلاع ملنے پر ایف سی کی ٹیمیں اے این ایف کی مدد کیلئے پہچنیں تو دہشتگرد فرار ہوگئے۔ شہید اہل کاروں میں مردان کے رہائشی کانسٹیبل ڈرائیور عامر نواز اور لودھراں کے رہائشی کانسٹیبل محمد کامران شامل ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -دفاع وطن -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -