شہبازشریف کی صحت بگڑنے کا سبب کیا تھا ؟مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی کہ حکومتی ترجمان بھی جواب دینے کے لئے کمر کس لیں گے

شہبازشریف کی صحت بگڑنے کا سبب کیا تھا ؟مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی کہ ...
شہبازشریف کی صحت بگڑنے کا سبب کیا تھا ؟مریم اورنگزیب نے ایسی بات کہہ دی کہ حکومتی ترجمان بھی جواب دینے کے لئے کمر کس لیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ شہبازشریف کو نقاہت کے سبب ڈاکٹرز نے ہنگامی طبی امدادی فراہم کی ہے،شہبازشریف آئین اور قانون کے تقاضوں کے سبب عدالت گئے تھے، ڈاکٹرز کے مطابق  عدالت جانے کی مشقت، دھکم پیل اور باہر جانے سے ان پر اثر ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی صحت سے متعلق بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ شہبازشریف کو نقاہت کے سبب ڈاکٹرز نے ہنگامی طبی امدادی فراہم کی ہے،گزشتہ روز شہبازشریف آئین اور قانون کے تقاضوں کے سبب عدالت گئے تھے،ڈاکٹرز کے مطابق گزشتہ روز کی مشقت، دھکم پیل اور باہر جانے سے ان پر اثر ہوا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ معالجین کی رائے میں کورونا سے صحت یابی کے بعد اینٹی باڈیز ٹیسٹ ہونے تک وہ گھر سے باہر نہ جائیں طبی امداد کے بعد شہبازشریف بہتر محسوس کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں کہاگیا کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے پر ڈاکٹرز نے انہیں ڈرپ لگادی ہے، ڈاکٹرز نے مسلم لیگ ن کے صدر کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔خیال رہے کہ شہباز شریف گزشتہ دنوں کورونا میں بھی مبتلا رہ چکے ہیں، کچھ روز پہلے ہی ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ علاوہ ازیں وہ بلڈ کینسر کے بھی مریض ہیں اور ان کا لندن میں علاج ہوتا رہتا ہے۔

مزید :

قومی -