ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو ان دنوں صرف مشکلات میں ہی وقت گزارہ ہے مگر آج آپ کو اس بات کی خوشخبری بھی دی جا رہی ہے کہ اب آنے والے دن مہربان ہو رہے ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اس وقت حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ وہ کام ہونے والے ہیں جو برسوں میں نہیں ہوئے تھے۔ اس لئے بار بار کہا جا رہا ہے کہ اپنے آپ کو ذہنی طور پر تیار رکھیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ نے جو بھی قدم اٹھانا ہے۔طویل مدت کے لئے نہیں اٹھانا۔ فی الحال مختصر فیصلے کریں زائچہ ابھی ستاروں کی چال کو بدل رہے ہیں۔ صورتحال بالکل بھی واضح نہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ بیمار میں وہ انشاءاللہ اب جلد صحت یاب ہوں گے۔ آج کا دن آپ کی گھریلو زندگی میں بھی بڑی خبریں دے رہا ہے۔ بعض افراد کے لئے سفر ٹھیک نہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ان دنوں کچھ ضرورتیں پوری ہ وں گی۔ لیکن صرف ضرورتیں۔ باقی معاملات میں ابھی تاخیر ہے اور ابھی اپنے سطح سے ہٹ کر چلنا بھی دکھائی دے رہا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کو آج وہ کام ہوتا دکھائی دے گا جو کل تک تو ناممکن دکھائی ے رہا تھا اور جن لوگوں نے قرض وغیرہ کے حوالے سے کوشش کی ہے۔وہ کامیاب ہوں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ صرف اور صرف اپنے روزگار پر توجہ رکھیں۔ اب قسمت اس حوالے سے ان شاءاللہ ساتھ دے گی۔آپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسباب خود بخود سامنے آ جائیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

اچھا دن رہے گا۔ آپ کو مستقبل کے حوالے سے اچھی خبریں ملیں گی اور ایک بڑی رکاوٹ بھی دور ہو سکے گی۔ آج کا دن مالی معاملات میں خاص طور پر بہتری دے گا، ان شاءاللہ

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ کی طرف سے کئی معاملات میں لاپرواہی ہو رہی ہے جو کسی بھی طرح سے آپ کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ ان دنوں حالات کے مطابق قدم اٹھانا ہے۔مگر آپ توجہ نہیں دے رہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

روزگارکے حوالے سے اب نیا سلسلہ بن سکتا ہے۔ اللہ پاک سے دعا کریں کہ وہ آپ کے لئے اس میں آسانیاں پیدا کریں۔ اگر آپ نے پرانی غلطیاں کی تو پھر بڑانقصان ہو سکتا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کی ایک پرانی اچھی کوشش انشاءاللہ کامیابی دلائے گی۔ جو لوگ بیمار ہیں وہ بڑی محسوس کریں گے جن کو رزق میں کمی کا سامنا ہے۔ اللہ پاک سے انعام کی امید رکھیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج بڑا اچھا دن ہے۔ آپ کے لئے کافی دنوں کے بعد ان شا ءاللہ کوئی اچھی خبریں ہیں اور روزگار کا خانہ بڑی تیزی سے کھل رہا ہے۔ آپ کو خود ہی اس کا اندازہ ہو جاءے گا۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -