نوازشریف کی جان نہیں چھوٹے گی:شہزاد اکبر

نوازشریف کی جان نہیں چھوٹے گی:شہزاد اکبر
نوازشریف کی جان نہیں چھوٹے گی:شہزاد اکبر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کچھ بھی کرلیں، نوازشریف کی جان نہیں چھوٹے گی، ان کا اسٹیٹس ایک مفرور کا ہے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ سابق جج ارشد ملک کے فیصلوں پر عدالت فیصلہ کرے گی۔معاون خصوصی شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مائنس ون کی خواہش پنجاب میں پوری ہوسکتی ہے نا مرکز میں ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شوگر ملز مالکان کے خلاف کمیشن کی رپورٹ کے مطابق کارروائی کا آغاز ہوگا، ہر ادارہ اپنے قانون کے تحت کارروائی کرے گا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ سات مختلف ایکشن تجویز کیے گئے جن پر مختلف اداروں نے کارروائی کرنا تھی۔معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ عزیر بلوچ کا معاملہ 100 فیصد صوبائی سبجیکٹ ہے، سندھ حکومت ان سے ایک سو ستاون افراد کی ہلاکت کا حساب لے۔

مزید :

قومی -