اینٹی کرپشن ٹیموں کے چھاپے،پیمانوں میں ہیرا پھیر ی پر2پٹرول پمپ سیل

اینٹی کرپشن ٹیموں کے چھاپے،پیمانوں میں ہیرا پھیر ی پر2پٹرول پمپ سیل

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)عوامی شکایات پر اینٹی کرپشن کی لاہور کے مختلف پٹرول پمپس کی اچانک چیکنگ، پٹرول پمپس پر پیمانوں،معیاراور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا،ناپ میں کمی ثابت ہونے پر ظہور فلنگ اسٹیشن بھوبھتیاں چوک اور سٹار پٹرولیم رائیونڈ روڑ کو سیل کر دیا گیا، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور احمر سہیل کیفی کی ہدایت پر اینٹی کرپشن نے محکمہ معدنیات کے افسران کے ہمراہ مختلف پٹرول پمپس کی چیکنگ کی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور نے پٹرول پمپس کے حوالے سے آنیوالی شکایات کے فوری ازلہ کیلئے عوام الناس کو اینٹی کرپشن ایپ پر شکایات کے اندراج کی اپیل کردی عوام الناس ہمیں رپورٹ کرپشن ایپ پر کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں۔ فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ عوامی مفادات کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -