پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا بلاول بھٹو کو قتل کی دھمکیوں کے خلاف مظاہرہ
لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کواحسان اللہ احسان کی جانب سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملنے پر پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمدا شرف بھٹی اور پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر کی قیادت میں پی پی پی لاہور کے کارکنان نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں زوہیب بٹ‘ رانا محمد اکرم‘ رانا محمد اسلم‘ الطاف کیڑی‘ شاہدہ جبین‘ عقیلہ یوسف اعوان‘ احسن رضوی‘ عاقب سرور پیا اور بشارت بشی سمیت لاہور کے کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چودھری سجاد نذیر‘ محمد اشرف بھٹی‘ شاہدہ جبین‘ عقیلہ یوسف اعوان اور زوہیب بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت اس دھمکیوں کا نوٹس نہیں لے رہی ہے جس پر ہمیں تشویش ہے اور اس ایشو پر حکومت کا رویہ بھی بڑا مشکوک ہے ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ چیئرمین کو ملنے والی دھمکیوں کا سختی سے نوٹس لے۔
اور جن لوگوں کے کہنے پر یہ دھمکیاں دی گئیں ہیں ان کو قوم کے سامنے لایا جائے اور ہمارے چیئرمین کی سیکورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔اس موقع پر ان مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور بلاول بھٹو تیرے جانثار کے نعرے بھی لگائے۔یہاں پر یہ بات قابل زکر ہے کہ ان مظاہرین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے فیس ماسک بھی پہن رکھے تھے اور سماجی فاصلوں کا خیال بھی رکھا گیا تھا کچھ فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہو کر انہوں نے نعرے بازی کی تھی۔