شوکت خانم ہسپتال کی آن لائن قربانی بکنگ جاری

  شوکت خانم ہسپتال کی آن لائن قربانی بکنگ جاری

  

لاہور(پ ر)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کی جانب ہر سال کی طرح اس سال بھی آن لائن قربانی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں قربانی کرنے کے خواہش مند افراداس سہولت کو استعمال کرتے ہوئے گھر بیٹھے آسان اور با کفایت قربانی کر سکتے ہیں۔ بکنگ شوکت خانم ہسپتال کی ویب سائٹ پربھی کی جا سکتی ہے۔

www.shaukatkhanum.org.pk یا ملک بھر میں موجود شوکت خانم لیبارٹری کلیکشن سنٹرز یا ریجنل دفاتر میں کروائی جا سکتی ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں شوکت خانم ہسپتال کی آن لائن قربانی کو دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں میں خاصی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سال آن لائن قربانی کی سہولت سے پہلے سے زیادہ لوگ استفادہ کر رہے ہیں اور مزید وہ تمام افراد جو اس سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہوں وہ 27جولائی تک اپنے آرڈرز بک کروا سکتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -