غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، بیوپاریوں کی مزاحمت سمن آباد زون کا اہلکارزخمی

غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، بیوپاریوں کی مزاحمت سمن آباد زون ...

  

لاہور(رپورٹ، افضل افتخار)عیدالاضحی کے لئے 12 مقام پر مویشی منڈیا ں قائم کی گئی ہیں،ضلعی انتظامیہ کا شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی مویشی سیل پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصراللہ رانجھا نے پی آئی اے روڈ حاکم چوک پرغیر قانونی مویشی سیل پوائنٹس کو بند کروا تے ہوئے تمام ٹینٹس کو آگ لگا دی گئی اور 12بکرے ضبط کر لیے گئے۔شاہ پور کانجراں کے اطراف لگی 40 غیر قانونی منڈیوں کا صفایا کردیا گیا۔20سے زائد بکرے ضبط، 25 عارضی جھگیاں ہٹادی گئیں۔ بیوپاریوں کی جانب سے بھرپور مزاحمت کا سامناکیا گیا جبکہ سمن آباد زون کی گاڑی کے شیشے توڑ دئیے جس سے اہلکار زخمی ہوگیایہ صورتحال روزنامہ پاکستان کے مویشی منڈیوں کے سروے کے دوران سامنے آئی۔مویشی منڈیوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رہاجس کے باعث کورونا وباء مزید پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا۔مویشی منڈیو ں میں جگہ جگہ پر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ اس حوالے سے بیوپاریوں نے بھی مسائل کے انبار لگادیے۔ بیو پا ر ی نوید، اشر ف، پرویز،عامر،سہیل،ساجد گجر،سہیلا نے کہا کہ ہم دور دراز سے جانور لیکر آئے ہیں مگر ہمیشہ کی طر ح ہمیں یہاں پر کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا کسی قسم کے حفاظتی انتظامات نہیں کئے گئے اور نہ ہی یہاں پر جانوروں کے لئے پینے کے پانی کا بندوبست کیا گیا ہے جبکہ لائٹوں کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے اور ہمیں اپنی مدد آپ کے تحت سب کام کرنے پڑرہے ہیں اسی وجہ سے ہم جانور بھی مہنگے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ شوکت راجہ، زبیر خان، حمید راجو،بگا پہلوان،وسیم راجہ، شمیم،زبیرا،فضلو،شبیرا نے کہا کہ مختلف مد میں ہم سے ٹیکس بھی وصول کیا جارہا ہے، بارشوں کے پانی سے جانور بیمار ہو رہے ہیں ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے مسائل حل کئے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -