انسداد ڈینگی مہم جاری،مختلف یونین کونسلوں سے لاروا برآمد

انسداد ڈینگی مہم جاری،مختلف یونین کونسلوں سے لاروا برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے انسداد ڈینگی مہم کے تحت یو سی 54 عزیز بھٹی زون ٹیم نمبر 06 کی کارکردگی اور سرویلنس کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا،02 مقامات سے برآمد ہونے والے لاروا کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 126 میں ٹیم نمبر 04 کی کارکردگی کو چیک کرنے کے لئے دورہ کیا، 04 ڈینگی لاروا کو تلف کر دیا گیا ہے۔
. اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے شاہدرہ کے علاقے میں یو سی 12 کا دورہ کیا اورڈینگی سروئلنس کو چیک کیا، راوی زون میں 25 فیصد لاروا کو تلف کیا گیا.