ضلعی انتظامیہ کا پرائس مجسٹر یٹس کوسرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا حکم

ضلعی انتظامیہ کا پرائس مجسٹر یٹس کوسرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا حکم

  

لاہور(جنرل رپورٹر،لیڈی رپورٹر ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے لئے مقرر کردہ پرچون قیمتیں مقرر کر دی ہیں. ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ نئے سپر باسمتی چاول کی قیمت 140 روپے، باریک دال چنا 112، دال چنا سپیشل 120، مسور دال باریک 152 مقرر کی گئی ہے اور مسور دال موٹی 130، دھلی ہوئی ماش دال 204، بغیر دھلی ہوئی ماش 190 روپے فی کلو قیمت مقرر کی گئی ہے مونگ دال بغیر دھلی ہوئی 180 روپے، کالا چنا موٹا 118، کالا چنا باریک 108، سفید چنا 100، بیسن 120 روپے اور دودھ 90، دہی 110، مٹن 900 جبکہ بیف 450 روپے کلو قیمت مقرر کی گئی ہے ضلعی انتظامیہ لاہور نے 04 مارچ 2020 اور 15 جولائی 2020 کی اشیائے ضروریہ کی تھوک قیمتوں کی تقابلی رپورٹ بھی جاری کر دی ہیں. نئے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 07 اشیائے ضروریہ کی تھوک قیمتوں میں کمی جبکہ 04 کی تھوک قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے. نئے چاول کی قیمت 124 سے بڑھکر 136 روپے مقرر، دال چنا سپیشل کی قیمت 124 سے کم ہو کر 118 روپے مقرر، ماش دال بغیر دھلی ہوئی کی قیمت 164 روپے سے بڑھکر 185 روپے،مونگ دال دھلی ہوئی کی قیمت 198 روپے سے کم ہو کر 175 روپے، کالا چنا موٹا کی قیمت 125 روپے سے کم ہو کر 114 روپے، سفید چنا موٹا کی قیمت 104 روپے سے کم ہو کر 96 روپے مقرر کی گئی ہے۔آلو سمیت 4سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے پیاز 35کے بجائے 60، ٹماٹر 5روپے سستے ہونے کے باوجود120 کے فروخت ہو رہے ہیں لہسن کا سرکاری ریٹ 180ہے لیکن 300 روپے کلو فروخت ہورہا ہے،ادرک 10روپے مہنگا ہونے کے بعد سرکاری ریٹ360کے برعکس 460میں بیچا جارہا ہے،سبز مرچ 104کے بجائے 140،لیموں 90کی بجائے 120 اور آلو 78کے بجائے 90میں فروخت ہورہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -