ماسک چیکنگ مہم جاری
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے عوامی مقامات پر ماسکس نہ پہننے کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہیں. ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 75 عوامی مقامات کی انسپکشنز کی گئیں ہیں اور 09 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور 04 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا.