پروفیسر احمد حسین ترمذ ی کی دینی خدمات ناقابل فراموش ہیں،طفیل ہجویری
لاہور(پ,ر) ممتاز عالم دین اور جماعت اہل سنت برطانیہ کے مرکزی صدر صاحبزادہ پروفیسر پیر سید احمد حسین شاہ ترمذی کے کزشتہ دنوں برطانیہ میں 66 کی برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال پر سرپرست اعلی بزم ہجویر برطانیہ پیر محمد طفیل احمد ہجویری قادری و اراکین بزم ہجویر نے گہرے غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔مرحوم نے پوری زندگی دین اسلام کی خدمت کیلئے وقف کر رکھی تھی جبکہ برطانیہ کے شہر ہیلی فیکس میں ایک بڑا اسلامک سنٹر بنا رکھا تھا جہاں ہزاروں لوگوں نے دین اسلام کی تعلیم حاصل کی۔
پیر محمد طفیل ہجویری کا کہنا تھا کہ مرحوم کا خلا کبھی پر نہ ہوگا آپکی خدمات دینییہ کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا