کمشنر نے جلو پارک میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

کمشنر نے جلو پارک میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)کمشنر لاہور ڈویژن محمد آصف بلال لودھی نے جلو پارک میں مقامی پودا برنا لگا کر لاہور میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں اس سال مہم میں محکمہ جنگلات کے تحت 5 لاکھ پودے لگاکر صاف و سرسبز پنجاب مہم کے تحت تمام اہداف حاصل کریں گے

ا نہوں نے کہا کہ ان میں سے ڈھائی لاکھ پودے تعلیمی اداروں اور شہر کے مختلف حصوں میں لگائے جائیں گے جبکہ سول سوسائٹی بھی شجرکاری میں تعاون کر رہی ہے۔ امسال مہم میں صرف مقامی پھلدار اور عام درخت لگائے جائیں گے جن سے حیاتیاتی تنوع میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یہ نہایت خوش آئند ہے کہ تمام سول سوسائٹی اور سرکاری محکمے مل کر اس مہم کو کامیاب بنا رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ لاہور کا ٹری کور بحال کرنے کی مہم میں ہر شہری کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے حصے کا درخت لگائے تا کہ لاہور ایک بار پھر باغوں کاشہر بن جائے۔ مون سون شجرکاری کیلئے سال کا بہترین موسم اور وقت ہے۔ چیف کنزرویٹو آفیسر لاہور سید اعجاز شیرازی و دیگر فاریسٹ افسران بھی ہمراہ تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -