بیوپاریوں سے کسی قسم کا ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا،انتظامیہ

بیوپاریوں سے کسی قسم کا ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا،انتظامیہ

  

لاہور(نیوز رپورٹر)شاہ پور کانجرا ں مویشی منڈی کے منتظمین نے کہا کہ بیوپاریوں کو بھرپور ریلیف دے رہے ہیں اور اس حوالے سے حکومت کی جانب سے کئے گئے احکامات پر عمل کیا جارہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیوپاریوں سے کسی قسم کا کوئی ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا بلکہ حکومت اپنی طرف سے ان کے لئے انتظامات کررہی ہے صفائی،پینے کے پانی، چارہ اور لائٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے لیکن پھر بھی جو کمی رہ گئی ہے اس کو دور کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر حفاظتی انتظامات کا بھی خیال رکھا جارہا ہے اور ہر شخص کا ٹمپریچر چیک کیا جاتا ہے جبکہ بوڑھے اور بچوں کا داخلہ بند ہے ماسک اور سینی ٹائرز کا بھی استعمال یقینی بنایا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -