ٹھیکیداروں کا ایل ڈی اے آفس کے باہر مظاہرہ،میرٹ پر ٹھیکے دینے کا مطالبہ

  ٹھیکیداروں کا ایل ڈی اے آفس کے باہر مظاہرہ،میرٹ پر ٹھیکے دینے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (اپنے نمائندے سے)میرٹ سے ہٹ کر دئیے جانے والے ٹینڈرز پر ٹھیکیداروں کی کثیرتعداد سراپا احتجاج بن گئی تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے ٹینڈرز جاری کرنے پر پھڈا پڑ گیا ٹھیکیدار دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئے ایک دھڑے نے ایل ڈی اے آفس کے باہر ایل ڈی اے کے افسران اور ملازمین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی رشوت وصولی جیسے سنگین الزامات کی بوچھاڑ کردی اور ڈی جی ایل ڈی اے سے افسران کے ناروا رویہ کی شکایت کرتے ہوئے اپیل کی کہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث سرکاری اہلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں اورٹینڈر نگ کے عمل کی تحقیقات کی جائیں