کورونا سے لڑنے کے بعد معاشی ترقی کی جانب گامزن ہیں،کاشف امین

کورونا سے لڑنے کے بعد معاشی ترقی کی جانب گامزن ہیں،کاشف امین

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے میڈیا سیکرٹری کاشف امین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے بعد پاکستان معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے،پاکستان کے معاشی اقتصادی اعشاریوں میں بہتری آئی ہے۔

جس کی بدولت پاکستان بڑی سرعت سے ترقی کی منازل کو طے کر رہا ہے انشاء اللہ امید ہے کہ بہت جلد پاکستان علاقے میں کئی ایک ممالک کو ترقی کے لحاظ سے اپنے پیچھے چھوڑجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کو معاشی طور پر صف اول کے ممالک میں شامل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

،پاک چین اقتصادی راہداری میں سرمایہ کاری کی وجہ سے پاکستان میں معاشی ترقی ہورہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -