جامعہ اشرفیہ کے علماء کی مولانا عبدالغفور سروہی کے بھائی کی وفات پر تعزیت
لاہور (پ ر) جامع مسجد شیخہ سالم لنک روڈ ماڈل ٹاؤن لاہور کے مہتمم و خطیب حضرت مولانا عبدالغفور سروہی،مفتی غلام مرتضیٰ اور عبدالشکورکے بڑے بھائی غلام مصطفی کی وفات پر جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی، نا ئب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا یوسف خان، مولانا فہیم الحسن تھانوی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی دیگر علماء مفتی عبدالقدیر، مولانا عبدالرؤف،مفتی عبدالغفار سروہی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انتہائی متقی، پرہیز گار اور نیک سیرت انسان تھے اللہ تعالی مغفرت فرمائے۔
مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے