انگلینڈ سے سیریز پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے، وسیم خان

انگلینڈ سے سیریز پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے، وسیم خان

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف سیریز کو چیلنجنگ قرار دیدیاپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایکزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف سیریز آسان نہیں ہو گی کیونکہ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیل چکی ہو گی اور مکمل میچ پریکٹس میں ہو گی جب کہ اس کے مقابلے میں ہمارے کرکٹرز مارچ کے بعد سے کرکٹ میچز نہیں کھیلے ہو ئے، انہوں نے صرف پریکٹس ہی کی ہے اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے لیے یہ سیریز چیلنجنگ ہو گی۔ وسیم خان نے کہا کہ مثبت بات یہ ہے کہ پاکستانی اسکواڈ بہت محنت کر رہا ہے، کھلاڑی خوب پریکٹس کر رہے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کی محنت ضرور رنگ لائے گی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مصباح الحق اور بیٹنگ کوچ یونس خان بلاشبہ بہت اچھے کوچ ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ماضی میں بہت بڑے کرکٹر بھی رہ چکے ہیں جس طرح سے وہ کھلاڑیوں کی تربیت میں مصروف ہے قابل تعریف ہے انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو ہمیشہ ہی بہت ٹف ٹائم ملا ہے یہ سیریز پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کے لئے بہت بڑا امتحان ہے امید ہے کہ و ہ اس امتحان میں کامیابی حاصل کریں گے۔چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہر گراؤنڈز میں فائیو اسٹارہوٹلز نہیں ہو تے، ہم نے یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ جو بنیادی سہولیات ہیں وہ مل رہی ہیں یا نہیں، ووسٹر اور ڈربی میں تمام بنیادی سہولیات کرکٹرز کو فراہم کی گئی ہیں، انہیں انڈور گیمز کی سہولت میسر کی گئی، یہ سب کچھ آئیڈیل نہیں ہے لیکن یہ بھی دیکھیں کہ موجودہ حالات بھی مثالی نہیں ہیں، حالات جب بہتر ہوں گے کھلاڑی فائیو اسٹارز ہوٹلز میں ہی واپس آئیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -