اسپینش فٹبال چیمپئن لیگ کا ٹائٹل ریال میڈرڈ نے جیت لیا

اسپینش فٹبال چیمپئن لیگ کا ٹائٹل ریال میڈرڈ نے جیت لیا

  

میڈرڈ(نیٹ نیوز) اسپینش فٹبال چیمپئن لیگ کا ٹائٹل ریال میڈرڈ نے اپنے نام کر لیا۔ اہم میچ میں ولار ریال کو دو ایک سے شکست دی، بینزم نے دو گول اسکور کئے۔ کامیابی پر ریال میڈرڈ کے کھلاڑیوں نے بھرپور جشن منایا کھلاڑیوں نے اس کامیابی پر کہا کہ یقین تھا کہ اس اہم میچ میں کامیابی حاصل کریں گے اور جیت پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے اسی طرح مستقبل میں بھی کامیابیاں حاصل کرینگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -