پاکستان سپرلیگ میں اعلی سطح پر تقرریاں شروع

پاکستان سپرلیگ میں اعلی سطح پر تقرریاں شروع

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں شروع کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو کامیابی کی بلندی پر پہنچانے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامیہ نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔بورڈ نے پی ایس ایل سینئرمینجر برانڈ اینڈ مارکیٹنگ کے لئے اشتہار دے دیا گیا جبکہ سینئر مینجر پارٹنر شپ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی بھی تقرری کی جائے گی، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جولائی ہے اس سے قبل بھی پاکستان سپر لیگ میں کرکٹ بورڈ کے کئی عہدے دار بھی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں اور ایک مرتبہ دوبارہ پی سی بی نے اہم تقرریاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -