15 سال کی عمر میں کرکٹ کھیلنا شروع کی،ڈیانا بیگ

  15 سال کی عمر میں کرکٹ کھیلنا شروع کی،ڈیانا بیگ

  

لاہور ((سپورٹس رپورٹر) قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ نے کہا ہے کہ میں نے 15 سال کی عمر میں کرکٹ شروع کی‘مجھے گلگت بلتستان میں گراؤنڈ ز اور پریکٹس کی کمی کا سامنا تھا‘ پریکٹس کیلئے اسلام آباد منتقل ہونا پڑا‘چاہتی ہوں کہ گلگت بلتستان کی جو لڑکیا ں کھیل میں آنا چاہتی ہیں ان کو میری طرح مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے‘ ان کو تمام وسائل مہیا کئے جا سکیں‘انہوں نے ان خیالات کا اظہار پی سی بی کی جاری پوڈکاسٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 6 سالوں میں پہلی بار ایسا ہوا کہ میں 3 ماہ تک اپنے گھر میں رہی‘ میں نے اپنی فیملی کے ساتھ رہتے ہوئے بہت انجوائے کیا‘گھر میں رہتے ہوئے گلگت بلتستان کی لڑکیوں کو کھیل سے متعلق کئی چیزوں کی کمی کو بھی محسوس کیا‘جس کے لئے میں ان کی مدد کرنا چاہتی ہوں‘انہوں نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے بس ان کو تھوڑی سی رہنمائی کی ضرورت ہے‘انہوں نے کہاکہ سپورٹس سے متعلقہ افراد جو کسی نہ کسی طرح قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کا حصہ رہے ہیں۔

کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان حکومت کووویمن سپورٹس کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے ایک پروپوزل دی ہے کہ کس طرح وویمن سپوٹس کی بہتری کیلئے لڑکیوں کو ایک محفوظ ماحول مہیا کر سکتے ہیں تاکہ وہ اپنا ٹیلنٹ شو کر سکیں‘ انہوں نے کہا کہ میں خود بھی کرکٹ‘فٹبال و دیگر گیمز کے چھوٹے چھوٹے کیمپس اور ٹورنامنٹ کا انعقاد کروا کر ان کی مدد کرنا چاہتی ہوں‘خواہش ہے کہ ا?ج سے 10سال پہلے جن مسائل کا مجھے سامنا کرنا پڑا ا?ج کی لڑکیوں کو ان مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -