ٹیم میں جگہ انتھک لگن ومحنت سے حاصل کی، افشین

ٹیم میں جگہ انتھک لگن ومحنت سے حاصل کی، افشین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(افضل افتخار)پاکستان ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑی افشین نورین نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی کا مستقبل روشن ہے اور امید ہے کہ پاکستان کی مینز و ویمنز ہاکی ٹیمیں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی انہوں نے کہا کہ ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے بہت محنت کی اور مستقبل میں بھی میری کوشش ہوگی کہ میں اسی طرح سے عمد ہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھوں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باوجود ہماری فٹنس پر کوئی فرق نہیں پڑا پی ایچ ایف نے اس دوران بہت اچھے اقدامات کئے تھے جس کی وجہ سے کھیل کے لئے آج بھی مکمل طور پر فٹ ہیں امید ہے کہ پاکستان میں کھیل کی سر گرمیوں کا جلد ہی آغاز ہوجائے گا ہمیں اس وقت کا انتظار ہے جب ہم میدان میں واپس آئیں گی ہاکی میں پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کا عزم لیکر آئی تھی اور اس کے لئے بھرپور محنت کررہی ہوں۔