فٹبال کی ترقی کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے،فضل غفار

فٹبال کی ترقی کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے،فضل غفار

  

اسلام آباد (اے پی پی) قومی کوچ فضل غفار نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں فٹ بال کی ترقی کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ گذشتہ روز سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

لیکن اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن کے کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -