دورہ انگلینڈ، قومی ٹیم کا پہلا 4 روزہ انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ شروع

دورہ انگلینڈ، قومی ٹیم کا پہلا 4 روزہ انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ شروع

  

ڈربی(آئی این پی)انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈربی میں موجود قومی اسکواڈ کے درمیان پہلا انٹرا اسکواڈ 4روزہ پریکٹس میچ شروع ہو گیا جو 20 جولائی تک جاری رہے گا۔بابر اعظم کی زیر قیادت ٹیم وائٹ نے اظہر علی کی زیر قیادت ٹیم گرین کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز پانچ اگست سے شروع ہوگی۔ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں مصروف قومی اسکواڈ کا یہ انگلینڈ میں پہلا انٹرا اسکواڈ 4 روزہ پریکٹس میچ ہوگا۔ اس سے قبل وورسٹر میں اپنی قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے والے قومی اسکواڈ نے وہاں دو، 2 روزہ پریکٹس میچز کھیلے تھے۔ ڈربی شائر کاؤنٹی گراؤنڈمیں ٹیم گرین اور ٹیم وائیٹ کے درمیان کھیلے جانے والے چار روزہ پریکٹس میچ کے لیے دونوں اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ٹیم گرین میں اظہر علی (کپتان)، عابد علی، فخر زمان، اسد شفیق، افتخار احمد، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، فہیم اشرف، یاسر شاہ، نسیم شاہ، محمد عباس، وہاب ریاض اور عمران خان (بارہویں کھلاڑی) ہوں گے جبکہ ٹیم وائٹ میں بابر اعظم (کپتان)، شان مسعود، امام الحق، فواد عالم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان شامل ہیں۔

، محمد موسیٰ، عثمان خان شنواری، حیدر علی اورکاشف بھٹی(بارہویں کھلاڑی) شامل ہیں۔دونوں اسکواڈز میں شامل بارہویں کھلاڑی کو میچ میں باؤلنگ کی اجازت ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -