پی ایچ ایف نے 30کھلاڑیوں کو کورونا الاؤنس دیدیا

پی ایچ ایف نے 30کھلاڑیوں کو کورونا الاؤنس دیدیا

  

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے قومی سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو وباء الاؤنس دیدیا ہے اور ابتدائی طور پر 30 کھلاڑیوں کو فی کس 30 ہزار روپے دئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں گزشتہ چار ماہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں، کھلاڑیوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے پی ایچ ایف نے کورونا الاؤنس دینے کا اعلان کیا۔کورونا فنڈ سینئر اور جونیئر ٹیموں کے بہترین کھلاڑیوں کو دیا گیا، کوچز سے مشاورت کے بعد کووڈ-19 الآنس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں قومی سکواڈ اور جونیئر ٹیم کے مجموعی طور پر 30 کھلاڑی شامل ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے بینک اکاؤنٹس میں براہ راست 30، 30 ہزار روپے منتقل کئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں فیڈریشن کھلاڑیوں کے ساتھ ہے اور وہ ان کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔ #/s#

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -