کامیڈین غفار لہری کا شوبز چھوڑنے کا اعلان
لاہور(فلم رپورٹر)فلم ٹی وی اداکار و کامیڈین غفار لہری شوبز سے مایوس ہوگئے،فیلڈ چھوڑنے کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق اداکار غفار لہری نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی لائیو ویڈیو میں شوبز سرگرمیوں کو ترک کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ میں نے شوبز کو اپنی پوری زندگی دی مگر میرے ساتھ ہمیشہ ناانصافی کی گئی انہوں نے کہاکہ اس فیلڈ میں پرموٹرز نے ان سے اپنے شوزمیں مفت کام کروایا اور معاوضہ نہیں دیا لوگ ان کو اپنی خوشیوں میں مفت بلاتے رہے اور میری خوشیوں کا خیال کسی نے نہ کیا میں کرائے کے مکان میں اپنی بیمار بیوی اور اپنی بیٹی کے ساتھ رہ رہاہوں مجھ سے ہر ماہ مکان کا کرایہ نہیں دیا جاتا۔