اداکار انمول بلوچ کے ڈرامہ قربتیں میں کردار کی مقبولیت

اداکار انمول بلوچ کے ڈرامہ قربتیں میں کردار کی مقبولیت

  

لاہور(فلم رپورٹر) ٹیلی ویژن انڈسٹری کی تیزی سے ابھرتی ہوئی خوبصورت اداکارہ انمول بلوچ کی شہرت اور کامیابی میں اضافہ ان دنوں انمول کو نوجوان ہدایت کار کامران اکبر اور ہم ٹی وی کے نئے ڈرامے قربتیں میں نئی نسل کے پسندیدہ اداکار شہباز شگری کے ساتھ بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ دونوں فن کاروں کی دل چھولینے والی پرفارمنس نے ناظرین کے دل جیت لئے۔ ٹی وی ڈرامے ”قربتین“ کی ابتدائی اقساط میں اداکارہ انمول کے کردار نے ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کرلی ہے۔ کامران اکبر کی ہدایتکاری میں اور ایم ڈی پروڈکشن کے بینر تلے بنی اس ڈرامے میں شہباز شگری اور انمول مرکزی کرداروں میں ہیں۔ ڈرامے کی کہانی میں رومانس بھی ہے اور اپنی صلاحیتوں سے منزل تک پہنچنے کی جدو جہد بھی۔ ڈرامے کے ہر کردار میں حقیقت کے رنگ نمایاں نظر آرہے ہیں۔اداکارہ انمول نے اپنے کردار کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میرا کردار ماضی میں پیش کئے گئے۔

میرے کردار وں سے بہت مختلف ہے۔ میرا کردار ایک ایسی نوجوان لڑکی کا ہے جو زندگی میں آگے بڑھنے کی خواہش مند ہے اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی آزادی سے کوشش کرتی ہے۔ مجھے متنوع کردار ادا کرنا پسند ہے اور میں ایسے سکرپٹس کی تلاش میں رہتی ہوں۔ انمول کا کہنا ہے کہ مجھے کامران اکبر کی ڈائریکشن میں کام کرنا بہت اچھا لگا واضح رہے کہ اداکارہ انمول بلوچ کو ڈرامہ سیریل ایک لڑکی عام سی، دیوار شب، اور سزائے عشق میں بے حد پسند کیا گیا۔

مزید :

کلچر -