اچھے گلوکار کیلئے کلاسیکل تعلیم بہت ضروری،حمیرا

اچھے گلوکار کیلئے کلاسیکل تعلیم بہت ضروری،حمیرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ حمیرا چنانے کہا ہے کہ اچھے گلوکار کے لئے کلاسیکل کی تعلیم اور ریاضیت بہت ضروری ہے جس پر نوجوان نسل بالکل توجہ نہیں دے رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے لوگوں نے گانے کو آسان سمجھ لیا ہے۔اس وقت باتھ روم سنگر بھی اپنے پیسے کا استعمال کرکے جدید ٹیکنالوجی اور اچھا ویڈیو بنا کر اپنی سنگنگ کا شوق پورا کرر ہا ہے اچھے گلوکار کے لیے کلاسیکی کی تعلیم اور ریاضیت بہت ضروری ہے، جس پر نوجوان نسل بالکل توجہ نہیں دے رہی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موسیقی کی کوئی زبان نہیں ہوتی۔۔موسیقی دلوں کو جوڑنے اور پیار محبت کے پیغام کا بہترین ذریعہ ہے ہمیں اپنی موسیقی کر فخر کرنا چاہیے اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں موسیقی کے شعبہ میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور یہ بہت تیزی سے منظر عام پر بھی آرہا ہے بس گلوکاروں کو اس شعبہ میں شہرت حاصل کرنے کے لئے خوب محنت کی ضرورت ہے۔

مزید :

کلچر -