کشمیر و فلسطین میں ہونیوالے مظالم کی جتنی مذمت کریں کم ہے،سونو

کشمیر و فلسطین میں ہونیوالے مظالم کی جتنی مذمت کریں کم ہے،سونو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ و ماڈل مایا سونو خان نے کہا ہے کہ کشمیر اورفلسطین میں ہونے والے مظالم کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ کشمیر اور فلسطین میں فوج کے مظالم پر عالمی میڈیا کی خاموشی افسوسناک ہے کشمیر میں فوجی مظالم کو نظرانداز کرنے پر عالمی میڈیا پر برس پڑیں اور کہا سوڈان میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر میرا دل ٹوٹ سا گیا ہے افسوس ہے اس معاملے میں عالمی میڈیا غافل کیوں ہے۔انہوں نے سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے عوام پر کئے جانے والے تشدد اور ہلاکتوں پر خاموشی اختیار کرنے پر بین الاقوامی میڈیا پر شدید اظہار برہمی کیا ہے۔ عوام اور فوج کے درمیان ہونے والے تصادم میں اب تک کئی بچے مارے جا چکے ہیں جب کہ کچھ بچے قید ہیں اور بہت سے بچوں کا جنسی طور پر استحصال کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا پر اس واقعے کی کوریج اتنی کم کیوں کی جارہی ہے؟ کشمیر میں جو کچھ بھی ہورہا ہے اس سے متعلق پڑھ کر میرا دل ٹوٹ سا گیا ہے جب کہ افسوس ہے اس معاملے میں عالمی میڈیا غافل کیوں ہے۔

مزید :

کلچر -