آج جو کچھ ہوں پاکستان کی بدولت ہے، فریحہ جبین

آج جو کچھ ہوں پاکستان کی بدولت ہے، فریحہ جبین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ فریحہ جبیں نے کہا کہ میں جوکچھ بھی ہوں وہ اپنے ملک میں کام کرنے کی بدولت ہی ہوں اس لئے جب بھی مجھے کوئی اچھا اور منفرد پراجیکٹ آفر ہوگا میں ضرور کام کروں گی۔انہوں نے مزیدکہا کہ فلموں میں آفرز کا سلسلہ توجاری رہتا ہے لیکن میں بہت سوچ سمجھ کر ایسے پراجیکٹس سائن کرتی ہوں جن میں کام کرکے مزہ آئے اور میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا بہتر انداز سے سکرین پر اظہار بھی کرسکوں۔
فریحہ جبیں نے کہا کہ ہمارے ہاں اب نوجوان فلم میکرز انٹرنیشنل مارکیٹ کے مطابق فلمیں بنارہے ہیں جو بہت خوش آئندبات ہے اس لئے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ آئندہ چند برسوں کے بعد پاکستان فلم انڈسٹری بھی ایک منفرد مقام پرہوگی اور پاکستانی فلمیں دنیا بھر میں دیکھی اورپسند کی جائیں گی۔انہوں نے کہا ہے کہ اب پاکستان میں بہترین فلمیں بننے کا رجحان فروغ پا رہا ہے۔ میں انہوں نے کہا کہ معمول کی فارمولا فلموں کے باعث فلم انڈسٹری کی بربادی ہوئی جب کہ نگارخانے اور سینما گھروں پر ویرانی کا راج ہوگیا لیکن اب ایک مرتبہ پھر سے معیاری فلمسازی اورجدید سینما گھروں کے باعث حالات میں بہتری کے آثارنمایاں دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -