عید الاضحی اور محرم کے ایونٹس کو ٹیم ورک سے کامیاب بنائیں گے،اشفاق خان

عید الاضحی اور محرم کے ایونٹس کو ٹیم ورک سے کامیاب بنائیں گے،اشفاق خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی زیرصدارت کینٹ ڈویژن کا انسدادِ جرائم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد، ایس پی سکیورٹی بلال ظفر، ایس پی کینٹ فرقان بلال، سرکل افسران سمیت ایس ایچ اوز نے اجلاس میں شرکت کی۔ اشفاق خان نے اجلاس میں کینٹ ڈویژن کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ایس پی فرقان بلال نے ڈی آئی جی آپریشنز کو کینٹ ڈویژن کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔اشفاق خان نے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس ایریا (اے)انسپکٹر عمران محبوب خان اور ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا انسپکٹر لیاقت علی کو نقد انعام و تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا جبکہ ایس ڈی پی اوجنوبی چھاؤنی سے اہم سرکاری امور میں تساہل برتنے پر جواب طلبی۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ عید الاضحی اور محرم الحرام کے ایونٹس کو ٹیم ورک سے کامیاب بنائیں گے۔کینٹ ڈویژن میں 809 مجالس منعقد جبکہ 59 ماتمی جلوس برآمد ہوتے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر معاملات میں ایڈوانس انٹیلی جنس رکھنے والا پولیس افسر ہر چیلنج میں کامیاب رہتا ہے۔ پولیس افسران لاء اینڈ آرڈر معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کو ترجیح دیں۔ اشفاق خان نے کہا کہ 15 کی کال پر فوری رسپانس اور مقدمات کا اندراج یقینی بنائیں۔ لوکل اینڈ سپیشل لاز کے تحت پتنگ فروش ہول سیل ڈیلرز کو گرفت میں لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماجی برائیوں کی پشت پناہی کرنے والا پولیس افسر عہدے پر نہیں رہے گا۔ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے کہا کہ ایس ایچ اوزٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم کے تحت ملازمین مسافروں کی رجسٹریشن میں اضافہ کریں۔تھانوں کی سکیورٹی یقینی بنائیں اور سی سی ٹی وی کیمرے فنکشنل رکھیں۔فیصل شہزاد نے کہا کہ ایس ایچ اوز شہریوں کے ساتھ پبلک ڈیلنگ میں بہتری لائیں۔

مزید :

علاقائی -