نیشنل بینک کے سابق وائس پریزیڈنٹ عثمان سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15روز کی توسیع

  نیشنل بینک کے سابق وائس پریزیڈنٹ عثمان سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15روز کی ...

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے اربوں روپے کرپشن سکینڈل میں ملوث نیشنل بینک کے سابق وائس پریزیڈنٹ عثمان سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15روز کی توسیع کردی،احتساب عدالت کے جج محمد اکمل خان نے کیس پر سماعت کی،کیس کی سماعت شروع ہوئی توفاضل جج نیب پراسیکیوٹر سے ریفرنس دائر کرنے اور رپورٹ سے متعلق استفسار کیاجس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے نیب کے دائرہ اختیار اوراپنے خلاف ضمنی ریفرنس کوچیلنج کررکھاہے۔

،اس کافیصلہ آنے کے بعد ریفرنس دائر کر دیا جائے گا، پراسیکیوٹر نے مزید استدعا کی کہ ملزم کے خلاف فرد جرم عائد کرکے ٹرائل شروع کرنے کا حکم دیا جائے،عدالت نے یہ استدعامنظور کرتے ہوئے مزید سماعت کے لئے 27اگست کی تاریخ مقرر کردی۔

مزید :

علاقائی -