حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیاہے،احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے یہ تحریری حکم نامہ جاری کیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز سمیت کیس کے شریک 6 ملزمان کو جیل حکام نے کورونا کے باعث پیش نہیں کیا،نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ایک ملزم سے تفتیش ہونا باقی ہے، ملزم سے تفتیش مکمل ہونے کے بعد ریفرنس دائر کردیا جائے گا، عدالتی حکم نامہ میں کہاگیاہے کہ تفتیشی افسر تفتیش مکمل ہوتے ہی بغیر تاخیر ریفرنس دائر کرے اورملزم حمزہ شہباز کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد 28 جولائی کو پیش کرے۔

مزید :

علاقائی -