چوہنگ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

چوہنگ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر) چوہنگ کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 23 سالہ نوجوان قتل، پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے ملتان روڈ پر نامعلوم افراد نے کورئیر سروس کے ملازم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کورئیر ملازم موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار سے فرار ہو گئے جابحق ہونے والے کی شناخت 23 علی رضا کے نام سے ہوئی جو نجی کورئیر سروس میں ملازم تھا۔ اطلاع ملنے پر چوہنگ پولیس نے نعش کو اپنے قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق علی رضا کو خاندانی رنجش کی بنا پر قتل کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -