لڑکی کااغوا ء،بداخلاقی کیس، ملزم کی درخواست ضمانت پرریکارڈ طلب

لڑکی کااغوا ء،بداخلاقی کیس، ملزم کی درخواست ضمانت پرریکارڈ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے لڑکی کے اغوا ء اور بداخلاقی کے کیس میں متاثرہ لڑکی ماہ نور کا بیان قلمبند کرتے ہوئے ملزم احتشام کی ضمانت کی درخواست پر تفتیشی افسر سے مقدمہ کاریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی،ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھر نے ملزم احتشام کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،عدالت کے روبرو متاثرہ لڑکی نے اپنا بیان قلمبند کروایاجس میں کہا گیاہے کہ صلح نہیں کروں گی، ملزم کو کیفر کردار تک پہنچا کررہوں گی۔،عدالت سے استدعاہے کہ احتشام کی درخواست ضمانت خارج کی جائے۔

،فاضل جج مذکورہ بالاحکم کے ساتھ کیس کی مزید سماعت22 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی سے رپورٹ طلب کرلی۔ملزم پر لڑکی کو اغوا ء کرکے بداخلاقی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔

مزید :

علاقائی -