چونیاں،ملزمان کی فائرنگ سے دودھ فروش جاں بحق

چونیاں،ملزمان کی فائرنگ سے دودھ فروش جاں بحق

  

چونیاں (نامہ نگار)چونیاں کے نواحی علاقہ کھوکھر اشرف روڈ پر پانچ ملزمان نے دودھی پر اندھادھند فائرنگ کردی۔ فائر مقتول کے چہرے اور سر پر لگے جس کے نتیجہ میں افتخار دودھی موقعہ پر جان بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مقتول افتخار کھوکھر اشرف گاؤں سے چونیاں آ رہا تھا کہ ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر بے دردی سے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔ قتل کرنے کے بعد پانچوں نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ تھانہ سٹی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع سے علم ہوا ہے کہ مقتول نے اپنی بیٹی کی بارات واپس بھیجی تھی جس کا ملزمان علی اور جاوید کو شدیدرنج تھا۔ اسی رنج کی بناء پر افتخار دودھی کو قتل کیا گیا ہے۔ تھانہ سٹی پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں دو نامزد اور تین نامعلوم افراد کے کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کی دی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -