فیروزوالہ، متعدد افراد لٹ گئے،مزاحمت پر2 زخمی

فیروزوالہ، متعدد افراد لٹ گئے،مزاحمت پر2 زخمی

  

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)ڈکیتی اورچوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکووں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کے زیوارات نقدی اوردیگرسامان سے محروم کردیا،مزاحمت پرڈاکووں نے دوافراد کوتشدد کانشانہ بھی بنایا۔بتایاگیاہے کہ تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے فیروزوالہ کے علاقہ امامیہ کالونی میں شعیب حسین سے موٹرسائیکل نقدی چھین لی،ڈاکووں نے موٹرسائیکل سواردودوستوں محمدعامراورندیم کو لوٹ لیا ان سے نقدی موبائل اورموٹرسائیکل چھین کرلے گئے۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکووں نے موبائل کمپنی کے سیلزمیں کولوٹ لیا اس سے دولاکھ پچیس ہزارروپے چھین لیا،ڈاکووں نے مزاحمت پروقاص کو تشدد کانشانہ بنایا اوراسے سڑک پرپھینک کرفرارہوگئے۔مریدکے میں ڈاکووں نے دکاندار سے تین لاکھ روپے چھین لئے۔تھانہ صدر کے علاقہ مرزا ورکاں روڑ پر پرڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر نوجوان زخمی تین ڈاکوؤں نے نوجوان عاقب سے ہزاروں روپے نقدی چھننے کے بعد جب اسکی موٹرسائیکل چھننے کی کوشش کی تو نوجوان نے مزاحمت شروع کردی جس پر ڈاکوؤں نے پے درپے چھریوں کے وار کرکے اس کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -