لاہور، انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزم کا قتل،وکلاء کی حتمی جرح مکمل

لاہور، انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزم کا قتل،وکلاء کی حتمی جرح مکمل

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ضلع کچہری پیشی پرآئے ملزم پر فائرنگ کر کے اسے قتل کرنے کے کیس میں فریقین کے وکلا نے تفتیشی افسر کے بیان پر حتمی جرح مکمل کر لی، عدالت نے پراسیکیوشن کو حتمی جرح کے لئے آئندہ تاریخ سماعت پر طلب کرلیاہے، انسداد دہشت گردی کی عدالت کے ڈیوٹی جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی،گزشتہ روزگواہان سب انسپکٹر رضوان، کانسٹیبل شبیر اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے نمائندے رضوان کا بیان قلمبند کیا گیا،اس کیس میں عدالت نے نسیم لودھی اور راشد سمیت 13 گواہان کے بیان قلمبند کر لئے ہیں،گزشتہ روزملزمان اعجاز عرف ججی, ثقلین شاہ اور ارتضا کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ لوئرمال میں قتل کا مقدمہ درج ہے،جس کے مطابق ملزمان نے ضلع کچہری میں پیشی پر آئے اقدام قتل کیس کے ملزم کو قتل کردیاتھا۔

مزید :

علاقائی -