پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی شاہرات کی کارروائیاں، ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری
لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی)کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) کی ہدایات پر پی ایچ پی کی جانب سے شاہرات پر عوام کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تیز ترین کاروائیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں پی ایچ پی ہیڈ کوارٹر نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول نے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ ہفتے کے دوران اپنے عزم”محفوظ شاہرات محفوظ عوام“ کو اچھے طریقے سے نبھایا اور لوگوں کی ہر لحاظ سے مدد کی۔ پنجاب ہائی وے پٹرول کی مختلف برانچوں نے ڈیپارٹمنٹ کی استعداد کو بڑھانے کیلئے مختلف ہیڈز کے تحت پراجیکٹس کا کام کیا جسکی تفصیل درج دیل ہے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 350،غیر قانونی،جعلی اور سبز نمبر پلیٹ پر92، ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش پر66 اور منشیات کے جرائم میں 85مقدمات درج کئے اورملزمان کے قبضہ سے 2244 لیٹر شراب اور 13کلو 871گرام چرس برآمد کی جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش پر ملزمان سے 06رائفلز،09گنز، 50پسٹلز، 29کارتوس، 12میگزین اور451گولیاں برآمدکیں۔ دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے 10اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا۔علاوہ ازیں پٹرولنگ پولیس نے132سڑک استعمال کرنے والے مسافروں کو دوران سفرمدد فراہم کی، 08گمشدہ بچوں کوانکے والدین سے ملوایا جبکہ پٹرولنگ پولیس نے تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے93عارضی تجاوزات ختم کروائیں۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران بھی پی ایچ پی اہلکار اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر فرائض منصبی کی ادائیگی کا سلسلہ فرض شناسی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں اور عوام کی جان و مال کا تحفظ اور بے لوث خدمت پی ایچ پی کا نصب العین ہے۔