گلشن راوی، تاجرسے ڈکیتی، ہزاروں کی نقدی، اے ٹی ایم کارڈ زچھین لئے

گلشن راوی، تاجرسے ڈکیتی، ہزاروں کی نقدی، اے ٹی ایم کارڈ زچھین لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور(کرائم رپورٹر) گلشن راوی کے رہائشی تاجر میاں احمد نے شاہ عالمی میں الیکٹرونکس کی دکان بنا رکھی ہے اور وہ گزشتہ روز اپنے ملازم راشدکے ہمراہ ایک مقامی تاجر دوست سے پچاس ہزار روپے نقدی لے کر گھر جا رہے تھے رات تقریباًنو ساڑھے نو بجے کے قریب جب وہ گلشن راوی کے علاقہ مسجد اقصی کے قریب پہنچے تو ایک کالے رنگ کی ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکو ؤں نے انہیں آ کر روک لیا میاں احمد سمجھے کہ شاید پولیس والوں نے تلاشی کی نیت سے انہیں روکا ہے ڈاکوؤں نے ان پر اسلحہ تان لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر سب کچھ نکال دینے کو کہا میاں احمد کے مطابق اس کے پاس 50ہزارروپے نقدی کے علاوہ پانچ اے ٹی ایم کارڈتھے اس کے پاس سے جو ڈاکوؤں نے لوٹ۔ ڈاکو وں نے لباس پینٹ شرٹ پہن رکھے تھے وہ پنجابی بول رہے تھے اور ان کی عمریں تیس سے چالیس سال کے لگ بھگ ہیں یہ واردات تھانے سے چند منٹ کی مسافت پر ہوئی ہے اطلاع پاکر مقامی پولیس کی گاڑی بھی وہاں پہنچ گئی۔

انہوں نے اس وقوعے کے بارے میں پولیس کو ایک درخواست دے دی ہے جنہوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ مقدمہ درج کر دیں گے متاثرہ شخص نے ارباب اختیار سے اس واردات کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک غریب تاجر ہے اس کی برآمدگی کروائی جائے اور ملزمان کو عبرتناک سزا دی جائے

مزید :

علاقائی -