علامہ اقبال ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی ساہیوال کے مالک شمزید حسین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع

علامہ اقبال ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی ساہیوال کے مالک شمزید حسین کے جوڈیشل ...

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے علامہ اقبال ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی ساہیوال کے مالک شمزید حسین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع کردی،احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی،گزشہت روزملزم کو کورونا وائرس کے سبب عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر سے ریفرنس متعلق مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے،نیب پراسیکیوٹر کی طرف سے عدالت کو بتایا گیاکہ ملزم نے علامہ اقبال ٹاؤن کے نام سے ساہیوال میں سوسائٹی بنائی

، ملزم نے شہریوں کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ کیا۔

مزید :

علاقائی -