موصول شکایات میں اضافہ ادارے پر عوام کا اعتماد،چیئرمین نیب
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس (ر)یٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف شکایات میں اضافہ سے نیب پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ نیب وائٹ کالر کرائمز اور میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پْرعزم ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ2017ء نیب میں اصلاحات کا سال تھا۔ نیب کی ادارہ جاتی خامیوں، آپریشن اور پراسیکیوشن سمیت تمام شعبوں کا تجزیہ کرکے ادارے کو فعال بنایا گیا ہے۔چیئرمین نیب کے مطابق نیب کو 2019ء میں 53 ہزار 643 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 42 ہزار 760 کو نمٹا دیا گیا ہے۔ 1308 شکایات کی جانچ پڑتال کی گئی، 1686 انکوائریوں اور 609 انویسٹی گیشن کو بھی نمٹایا گیا۔ نیب نے ایک سال کے دوران بدعنوان عناصر سے 141 ارب 54 کروڑ روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے۔
عوام کا اعتماد