عالمی ہوا بازی میں تنزلی، پاکستان ریٹنگ میں دوبارہ واپسی کیلئے کوشاں

عالمی ہوا بازی میں تنزلی، پاکستان ریٹنگ میں دوبارہ واپسی کیلئے کوشاں

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان نے امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے عالمی ہوا بازی میں ایک درجہ تنزلی کے بعد ریٹنگ میں دوبارہ ایک درجہ واپسی کے لیے کوششیں تیز کردیں۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے عالمی ہوا بازی میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی کے معاملے پر پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی متحرک ہوگئی۔پاکستان کی ریٹنگ دوبارہ سے ایک درجہ واپسی کیلئے کوششیں تیز کردیں، سیکریٹری ایوی ایشن و ڈی جی سی سی اے اے حسن ناصر جامی نے ایف اے اے، کینیڈین ایوی ایشن اور اکاؤ کے سیکریٹری جنرل اور دیگر کو بھی خطوط لکھ دیئے۔جس میں کہا گیا کہ امریکی ایوی ایشن کی جانب سے سیفٹی معیار پر جو خدشات ہیں انہیں جلد دور کردیا جائے گا

کوششیں تیز

مزید :

صفحہ اول -