امیر ٹی ٹی پی نورولی محسود عالمی دہشتگرد قرار، اثاثے منجمد، سفری پابندیاں عائد

  امیر ٹی ٹی پی نورولی محسود عالمی دہشتگرد قرار، اثاثے منجمد، سفری پابندیاں ...

  

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر نور ولی محسود پر پابندیاں لگا دیں۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنماء نور ولی محسود کو اقوام متحدہ کی داعش اورالقاعدہ کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے اور اس کے اثاثے منجمد کر کے اس پر سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ملا فضل اللہ کی ہلاکت کے بعد جون 2018 میں مفتی نور ولی محسود کو تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کیا تھا۔امریکی محکمہ خزانہ نے بھی ستمبر 2019 میں پاکستان میں ہونیوالے دہشت گردوں کے حملوں میں ملوث ہونے پر مفتی نور ولی محسود کو عالمی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

دہشت گرد قرار

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے کہا ہے کہ نور ولی محسود کا نام یو این پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنا خوش آئند اقدام ہے۔ جمعہ کو کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر نور ولی محسود پر اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیاں عائد کیے جانے کے معاملے پرترجمان پاکستان دفتر خارجہ نے کہاکہ نور ولی محسود کا نام یو این پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنا خوش آئند اقدام ہے۔ترجمان عائشہ فاروقی کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کی پابندیوں اور قراردادوں پر من و عن عمل کر رہا ہے، امید ہے دنیا کے باقی ممالک بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کریں گے۔ترجمان کے مطابق ٹی ٹی پی کوپہلے ہی ہی اقوام متحدہ کی کالعدم تنظیم قرار دے چکی ہے،ٹی ٹی پی پاکستان میں متعدد دہشتگرد حملوں کی ذمہ دار اور پاکستان سے باہر رہ کر تیسرے ملک کے سہولت کاروں کی مدد سے دہشتگردی میں ملوث ہے۔

ترجمان پاکستان

مزید :

صفحہ اول -