برطانوی شہزادی نے بزنس ٹائیکون کیساتھ شادی کرلی

برطانوی شہزادی نے بزنس ٹائیکون کیساتھ شادی کرلی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی پوتی شہزادی بیٹرس اینڈریو اور بزنس ٹائیکون ماپیلی موزی نے شادی کرلی۔شاہی خاندان کی یہ شادی انتہائی سادگی سے ونڈسر میں ہوئی جس میں ملکہ برطانیہ اور خاندان کے چند افراد نے شرکت کی۔شاہی محل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شادی میں کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا گیا اور ضابطہ کار پر عمل درآمد کیا گیا۔شہزادی بیٹرس کی شادی 29 مئی کو طے تھی لیکن کورونا کے باعث شادی ملتوی کردی گئی تھی۔ تقریب میں حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز کا بھی خیال رکھا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال مارچ کے بعد پہلی تقریب ہے جس میں ملکہ برطانیہ اور ان کے شوہر نے شرکت کی ہے۔

شادی

مزید :

صفحہ اول -