کورونا کی دوسری بڑی لہر سے مزید مشکلات پیداہوں گی: آئی ایم ایف
نیویارک(این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ کی چیف کرسٹالینا جورجیوانے کہاہے کہ عالمی معیشت کچھ بہتری کے باوجود ابھی بھی مشکلات کا شکار ہے۔ تمام ممالک معاشی سپورٹ پروگرام جاری رکھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جی ٹوئنٹی ملکوں کے وزرائے خزانہ کے نام ایک پیغام میں آئی ایم ایف چیف کرسٹالینا جورجیوا نے کہا کہ کورونا کی دوسری بڑی عالمی لہر مزید رکاوٹوں کا باعث بن سکتی ہے، کوروناوبا سے غربت اور عدم مساوات میں اضافے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ملک عام افراد، محنت کشوں اور مزدوروں کے لیے معاشی سپورٹ پروگرام جاری رکھیں۔
آئی ایم ایف